چین کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھے گا: ترجمان طالبان سہیل شاہین

3 Sep, 2021 | 01:03 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نےکہا ہے کہ چین نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھنے اور افغانستان کے لیے اپنی انسانی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نےاپنےٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ’طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالسلام حنفی نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ وو جیانگ ھاؤ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ فریقین نے ملک کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھیں گے ، ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ چین اپنی انسانی امداد کو بھی جاری رکھے گا اور خاص طور پر کووڈ 19 کے علاج کے لیے بھی مدد جاری رہے گی ۔

مزیدخبریں