ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ائیر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

Govt Colleges
کیپشن: Govt Colleges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عمران یونس) ایچ ای سی کا سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ائیر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ، تمام کالجز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے طلبا کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کیلئے  سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ائیر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام سرکاری کالجز میں پری فرسٹ ائیر کلاسز اگلے ہفتے سے شروع ہوںگی، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

پالیسی کے مطابق بغیر فیس کے طلبہ کو پری فرسٹ ائیر میں داخلے دیئے جائیں گے،پنجاب کے سات سو اسی کالجز میں داخلے کیے جائیں گے ،رواں سال جنرل داخلوں میں 1 ملین داخلے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer