ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ میں بیانیے کی جنگ نہیں بلکہ سیاسی وراثت کا مسئلہ ہے: چودھری پرویز الٰہی

Ch. Pervaiz Ellahi
کیپشن: Ch. Pervaiz Ellahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین صاحب نے ڈپٹی وزیراعظم کا سٹیٹس انجوائے کیا ایسے کام کیے جس سے ملک اور پی ٹی آئی کا نقصان ہوا۔
غیرملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ سے پنجاب میں حکومت کو کسی قسم کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے اس امکان کو مکمل طورپر رد کیا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کیخلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔  ن لیگ کی سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر بیانیے کی جنگ نہیں بلکہ سیاسی وراثت کا مسئلہ ہے۔ حقیقت یہ کہ ووٹ بینک نواز شریف کا ہے۔ اس طرح منقسم ہو کر الیکشن میں جائیں گے تو  ن لیگ کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہوگی۔ شہباز شریف  تکبرکے مارے ہوئے ہیں اس کی وہ سزا آگے بھی بھگتیں گے۔انہوں نے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری نے ان کے کہنے پر سینیٹ انتخابات میں معاونت کی،''میں زرداری صاحب کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھرگیا تھا کیونکہ سینیٹ میں اتنا بڑا کام ہوا ہے خود عمران خان صاحب نے مجھے کہا تھا کہ ہم تین سیٹیں ہار رہے ہیں۔ پیسہ بڑا چل رہا تھا میں نے پانچ چھ دن محنت کی کیونکہ میری سب جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں تو اسی وجہ سے یہ ہار جیت میں تبدیل ہوئی۔ زرداری صاحب نے کاغذات واپس نہیں لیے تھے۔ پھر میں نے انہیں درخواست کی تو انہوں نے واپس لے لیے، سو میں اس بات کا شکریہ ادا کرنے گیا تھا۔ اور ابھی بھی دیکھیں کراچی میں جو اپوزیشن کا جلسہ ہوا ہے اس میں پیپلزپارٹی نہیں تھی۔‘