ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ اکرم کیس میں 98 ملزمان بے گناہ قرار، رہا کرنے کا فیصلہ

عائشہ اکرم کیس میں 98 ملزمان بے گناہ قرار، رہا کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ کو ہراساں کرنے کا کیس، 98 ملزموں کو رہا کردیا گیا جبکہ ٹک ٹاکر عائشہ نے 6ملزمان کو شناخت کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرسےبد تمیزی کا معاملہ پر 98 ملزموں کو مقدمےسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران  98 ملزم شناخت پریڈ میں بے گناہ قرار پائے۔ ٹاک ٹاکرنے 6 ملزمان کو شناخت کیا جبکہ 98 ملزموں کو آج ضلع کچہری میں پیش کیا گیا۔ پولیس نےملزموں کو ڈسچارج کرنے کیلئے رپورٹ تیار کی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج حسن سرفراز چیمہ نے کیس پر سماعت کی۔ جیل حکام کا کہنا ہے ملزموں کو شام تک رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز ٹک ٹاکر عائشہ نے104 ملزمان میں سے 6 ملزم شناخت کیے جبکہ 4 ملزموں کو غلط شناخت کیا۔ چاروں ملزم جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے، عائشہ اکرم نےشہر یار، مہران، عابد ، ارسلان ، ساجد اور افتخار کو شناخت کرلیا۔ خاتون نے3 گواہوں بلال ، ریمبو  اور صدام کی موجودگی میں شناخت کی، خاتون کےمطابق افتخار نےمیرے کپڑے پھاڑے  اور ہاتھوں میں اٹھایا۔عائشہ کی جانب سے ارسلان پر تشددکرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

شہریار نےدھکے دے کر جنگلے کے ساتھ مارا اور مہران نے زدوکوب کیا جبکہ عابد نےسیلفیاں لیں،غلط حرکات کیں۔ خاتون کےمطابق ملزم ساجد نےلڑکوں کو میری طرف اکسایا۔