ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی اور پاکستان کیلئےپیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی اور پاکستان کیلئےپیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، وہ  پاکستان نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے  حیدر علی نے اس سے قبل پیرالمپکس میں لانگ جمپ مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے 2008 میں سلور میڈل جبکہ 2016 میں برانز میڈل جیتا تھا، تاہم اس بار وہ مختلف مقابلے کیلئے میدان میں اتریں گے۔