موج دریا روڈ (قیصر کھوکھر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )نے گریڈ 18 اور 19 کے 75 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے افسر قاسم حفیظ چیمہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لاء اینڈ پراسیکیوشن تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کی افسر سمیرا شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کی افسر بیلم رمضان کو ایڈیشنل کلکٹر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ اور محمد سعید اسد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ لگا دیا گیا، گریڈ 19 کی افسر مہرین نسیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ اور تیمور کمال ملک کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف پو سٹ کلیئرنس آڈٹ تعینات کر دیا گیا۔