ٹک ٹاکر عائشہ کیس، دو ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

3 Sep, 2021 | 09:25 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے بد تمیزی کیس ، ملزم عثمان عزیز شیخ اور شہر وز سعید کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے دو ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق  گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے بد تمیزی کیس میں عثمان عزیز شیخ اور شہر وز سعید  کی جانب سےضمانت  قبل از گرفتاری  کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہو ئے  کیس   کی سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی ،ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی جانب سے وکیل ناظم شہزاد چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ  ملزمان شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے ,ڈر ہے پولیس ملزم کو گرفتار کر لے گی ,استدعا کی گئی کہ  عدالت ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے ,ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے

مزیدخبریں