( در نایاب ) کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے پاکستانیوں کی پاکستان آمد شروع ہوگئی، دو سو پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان آئینگے۔
پاکستانی شہریوں کو واہگہ اٹاری کے راستے واپس پاکستان بھیجا جا رہا ہے، واہگہ بارڈر کو آج ایک مرتبہ پھر خصوصی طور پر کھولا گیا۔ دوپہر بارہ بجے کے قریب بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آمد شروع ہوئی۔ پاکستانی شہری بھارت کے مختلف شہروں گجرات، مہاراشٹر، مدھیا پردیس اور دہلی سمیت مختلف شہروں میں سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔
شہری رشتہ داروں سے ملاقات، شادی بیاہ، علاج اور دیگر امور کی ادائیگی کے لیے بھارت گئے تھے۔ بھارت سے پاکستان آنے والے تمام شہریوں کا واہگہ بارڈر پر کورونا ٹیسٹ لیا جائے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اُنہیں اُن کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔