ریسٹورنٹس مالکان کی شامت آگئی

3 Sep, 2020 | 07:59 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نان فائلر ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی، پہلے مرحلے میں 500 نان فائلرز ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نان فائلرریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں 500 نان فائلرز ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کر کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

پی آر اے نے تمام نان فائلرریسٹورنٹس کو ریٹرن فائل کرنے کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی ہے۔ پی آراے نے عندیہ دیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں تمام ریسٹورنٹس ریٹرن فائل نہیں کرتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ایف بی آر نے شادی بیاہ سمیت تمام فنکشنز پر عائد پانچ فیصد ودہولڈنگ انکم ٹیکس مکمل ختم کردیا ہے۔ اب شادی بیاہ سمیت دیگر فنکشنز کیلئے شادی ہالز اور لانز وغیرہ کی بکنگ پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

اسی طرح تعلیمی اداروں میں دو لاکھ روپے سے زائد فیس ادا کرنے والے فائلر والدین کو بھی انکم ٹیکس سے چھٹکارہ دے دیا گیا ہے۔ سالانہ دولاکھ روپے سے زائد فیسیں ادا کرنے والے نان فائلر والدین کو ودہولڈنگ ٹیکس سے رعایت نہیں دی گئی ہے۔

مزیدخبریں