شہریوں نے ای چلان سے بچنے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

3 Sep, 2020 | 06:57 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس ٹیمپر کرنے کا رحجان بڑھنے لگا، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 2779 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 3131 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

حکومت کی جانب سے ایسی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری ہوئے تھے جن کی نمبر پلیٹ غیرنمونہ یا جعلی تھیں جس کے بعد حکومت کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 02 لاکھ 35 ہزار 196 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 23 ہزار 526 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری ہوئے۔ اسی طرح ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 5113 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 3200 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کالے شیشوں والی 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں