کامران اکمل کا ٹی ٹونٹی سیریز میں مجموعی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

3 Sep, 2020 | 06:38 PM

Shazia Bashir

حافظ شہباز علی: ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے دورہ انگلینڈ میں آخری ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی پر خوشی اور سیریز میں مجموعی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میں وہاب ریاض کی باولنگ شاندار رہی، کم بیک پر ایسی کارکردگی دکھانا آسان نہیں ہوتا، محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار بیٹنگ سے ثابت کیا ہے تجربے کاکوئی نعم البدل نہیں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہن تیسرے ٹی ٹونٹی میں بابر اعظم نے بہتر کپتانی کی، پاکستان کو ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز جیتنی چاہئے تھی، ہمیں کمبی نیشن بہتر بنانے کے لئے فاسٹ اور سپن باولنگ آل راونڈر درکار ہیں۔  اپنے پہلے ٹی ٹونٹی میں عمدہ بلے بازی سے حیدرعلی نے دل جیت لئے ہیں امید ہے کہ یہ نوجوان آنے والے دنوں میں بہترین کارکردگی دکھائے گا۔

دوسری جانب چارٹر طیارے میں واپس آنے والے کرکٹرز میں ٹیسٹ کپتان اظہر علی شامل ہیں عابد علی، امام الحق،اسد شفیق،فواد عالم، محمد رضوان،شاداب خان کی بھی واپسی،  محمد عباس،نسیم شاہ، یاسر شاہ،کاشف بھٹی،افتخار احمد،عمران خان سینئر بھی شامل سہیل خان، فہیم اشرف، فخرزمان، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عماد وسیم کی بھی واپسی حیدر علی،عثمان شنواری اور محمد حسنین بھی وطن واپس پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے قومی ٹیم  نے 66 روزہ دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز  کھیلی، قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی۔
 

مزیدخبریں