ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں اور کالجوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا:عثمان بزدار

سکولوں اور کالجوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:   صحت سہولیات کو بجلی بریک ڈاؤن سے بچانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا گیا, سستی بجلی پیدا کرنے اور  بجلی بچانے کا مشن، پنجاب میں محکمہ انرجی کا دس یونیورسٹیز کے ساتھ معاہدہ  طے پا گیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور کہتے ہیں کہ مستقبل میں تمام یونیورسٹیزکوسولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

 

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس پنجاب میں دس یونیورسٹیزکو سولرانرجی پر منتقل کرنے کی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ  سستی بجلی پیدا کرنے اور بجلی بچانے کے مشن پر کام کرنا ہوگا، توانائی کو محفوظ کرنے کے لیے  چھوٹے چھوٹے طریقے اپنانا ہوں گے، حکومت نےمشکل فیصلے لانگ ٹرم فائدہ دیکھتے ہوئے کیے۔

 

وفاقی وزیر برائے انرجی عمر ایوب نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں سولر انرجی پر ایک یونٹ چوبیس روپے میں پڑتا تھا، اب چھ روپے تک آگیا ہے۔ لاہورسمیت پنجاب بھر کے 210 سرکاری ہسپتالوں کوجلدشمسی توانائی پرمنتقل کردیا جائیگا، سولر انرجی پرمنتقلی سےنان سٹاپ پاور سپلائی، آپریشن تھیٹرزاور لیبارٹریوں میں بلا تعطل سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد کے علاوہ سالانہ 3 ارب کی بچت بھی ہو گی۔

صوبائی وزیرانرجی ڈاکٹراخترملک نے کہا کہ سابقہ حکومتیں جاتے جاتے ہمارے ہاتھ  پاوں بھی باندھ گئیں، لیکن ہم  نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔  تقریب میں طے کیا گیا کہ جلد ہی تمام باقی پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیزکو بھی سولر انرجی  پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین شمسی توانائی پر چلے گی، سکولوں اور کالجوں کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا، منصوبوں پر کام جاری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer