لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

3 Sep, 2020 | 02:09 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : لاہور شہر کو مزید سنوارنے کیلئے ضلعی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔کمشنرلاہورذوالفقار گھمن کی زیر صدارت“ خوبصورت لاہور"جائزہ اجلاس،،لاہور کینال کےساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریک بنانےکی تجویز زیر غور ہے۔


اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی،ڈی سی لاہوردانش افضال،ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی،سی او ایم سی ایل سید علی بخاری،چیف انجینئرٹیپا مظہرحسین خان سمیت واسا،ایل ڈبلیو ایم سی کےافسران نےشرکت کی،کمشنرلاہورنےکہا کہ لاہورکوخوبصورت بنانا انکی اولین ترجیح ہے،بلا وجہ تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں،،ذوالفقار گھمن کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے باغ جناح اورجیلانی پارک میں سائیکلنگ ٹریک شروع کررہاہے۔

مین مارکیٹ،شملہ ہل چوک کی تزئین و آرائش ایم سی ایل پلان کر رہی ہے،کمشنر لاہورنےہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن سکیموں کوڈیڈلائن کیمطابق مکمل کرنا ہوگا،داتا دربار کے بیرون کو محفوظ وخوبصورتی کے پیمانے پر جدید انداز میں بنایاجائیگا،کمشنر لاہور نےکہا کہ تمام محکموں کےدرمیان رابطہ کارکا فقدان بالکل نہیں ہونےدیا جائیگا۔

یاد رہے  ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا واسا ہیڈ آفس گلبرگ کا دورہ،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نےنکاسی آب کے منصوبوں پربریفنگ دی،ڈی جی کا کہنا تھا کہ شہرکے زیر زمین انفراسٹرکچرکو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کےلیےاکیس ارب مالیت کا ترقیاتی پروگرام زیرغور ہے۔لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی واسا ہیڈ آفس گلبرگ آمد کےموقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نےخوش آمدید کہا،ڈی جی کوواسا کی تنظیم،ذمہ داریوں اور دائرہ کاربارےبریفنگ دی گئی،اس موقع پرواسا کےڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرزاور تمام ڈائریکٹرز اسلم نیازی،نوید مظہر،افتخار الدین نعیم،ذیشان بلال اورمحمد شاہد سمیت دیگرافسران نےشرکت کی۔

سٹی فور ٹی ٹو سےگفتگو کرتے ہوئےڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ واسا آئندہ ہائی رائزبلڈنگ قوانین کے تحت زیرزمین سٹرکچرکو ڈیزائن کرے گا۔ایم ڈی واسا نےمستقبل میں شہرمیں نکاسی آب کے لیےمشکل علاقوں کے مسائل اوران کے حل پربریفنگ بھی دی،، ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہےکہ واسا نےحالیہ مون سون میں کم وسائل میں بہترین پرفام کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کولاہور میں فراہمی آب کی تاریخ اور جدید انتظامات بارے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ۔

مزیدخبریں