جنید ریاض :صوبہ بھرکےسرکاری سکولوں کی لیبزکیلئےخریدے گئےسامان میں بڑے پیمانےپرگھپلوں کا انکشاف، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاتھارٹیز سےسکولوں کی سائنس لیب،آئی ٹی لیبز سمیت خریدے گئےفرنیچراورسامان کی تفصیلات مانگ لیں۔
سکول ایجوکیشن کیجانب سےمتعدد نوٹفیکیشن کے باوجود اتھارٹیز کیجانب سےگزشتہ مالی سال میں خریدے گئے سامان کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسائنس لیب، آئی ٹی لیبز اورسکولوں کیلئے خریدے گئے فرنیچر کی بھی مکمل تفصیلات سیس پرفراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کیلئے خریدے گئے تمام سامان کی تفصیلات دوہفتوں میں سیس پر اپ لوڈ کیجائیں،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کیجائےگی۔
دوسری جانب سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق میونسپل اور جنرل کیڈر اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں الگ سے مرتب کیجائیں گی،ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہےکہ سینارٹی لسٹیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کرنے پر ڈی ای او ایلمینٹری کے مشکور ہیں۔