پنجاب بار کونسل کے انتخابی شیڈول کا اعلان

3 Sep, 2020 | 11:11 AM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف :پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد ہونے والے الیکشن بارے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،پنجاب بار کونسل کے 14 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔


پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد انتخابات ہو رہے ہیں جس میں لاہور ڈویژن کی بیس سیٹوں کے لیے ڈیڑھ سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں  جو گزشتہ کئی ماہ سے انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی منظوری کے بعد انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب بار کونسل کے 14 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے یکم اکتوبر کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔16 اکتوبر کو امیدواروں کی فہرست جبکہ بیس اکتوبر کو اعتراضات پر سکروٹنی ہوگی،22 اکتوبر تک اعتراضات واپس لیے جا سکتے ہیں ،26 اکتوبر کو بلامقابلہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی ۔اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب  نے  19 ستمبر کو پنجاب بار کونسل کا جنرل ہائوس جلاس طلب کرلیا جس میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ،چئیر مین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر ممبران شرکت کریں گے ، جنرل ہاؤس اجلاس میں انتخابات کی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا،پنجاب بار کونسل کے 14 نومبر 2020 کو صبح نو سے شام چار بجے تک انتخابات ہوں گے جبکہ 19 نومبر کو الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

یاد رہے  پنجاب بار کونسل کے انتخابات کی تاریخ جیسے قریب آ رہی ہے امید واروں کی انتخابی مہم میں بھی تیزی آ رہی ہے، پنجاب بار کونسل کی لاہور سے 17 نشستوں کیلئے ایک سو پچاس سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، سابق عہدے دار بھی دوبارہ قسمت آزمانے والوں شامل ہیں۔لاہور سے درجن بھر خواتین سمیت ایک سو پچاس سے زائد امیدوار انتخابی معرکہ کیلئے میدان میں اترے ہیں، ہمیشہ کی طرح اس بار میں موجودہ ارکان بار کونسل کی اکثریت دوبارہ انتخاب لڑ رہی ہے۔ اس مرتبہ وہ امید وار بھی انتخابی دنگل میں اترے ہیں جو گزشتہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ پنجاب بار کونسل کے موجودہ اور سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی اور بشری قمر بھی دوبارہ انتخاب لڑنے والوں میں نمایاں ہیں۔

مزیدخبریں