ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم ختم، آٹے کی قلت کا خدشہ

محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم ختم، آٹے کی قلت کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شادمان (حسن علی) محکمہ خوراک کی نااہلی کے باعث لاہور کی فلور ملز کو سرکاری گندم فراہم نہ کی جا سکی، محکمہ خوراک کے لاہور کے گوداموں میں گندم ختم ہو گئی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قلت کیساتھ ساتھ قیمت میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔ 

محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کی فلور ملز کو فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کی اجراء کی پالیسی 31 اگست کو ختم کردی گئی، جس کے بعد  صوبے بھر کی فلور ملز کو گندم کی فراہمی بھی بند کر دی گئی تاہم حکومت کی جانب سے فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات تو جاری کر دی گئیں لیکن لاہور کے محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم نہ ہونے کے باعث فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراء نہ کیا جا سکا۔

  فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ لاہور کی 72 فلور ملز کو گندم کی سپلائی بند ہے اور محکمہ خوراک کی جانب سے لاہور کی فلور ملز کو دیگر شہروں سے سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں کیونکہ دیگر شہروں سے گندم لاہور لانے کے اخراجات میں اضافہ ہو جائے گا، جس کے باعث آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی اور محکمہ خوراک نے لاہور کی فلور ملز کو سرکاری گندم لاہور کے گندم سنٹرز سے فراہم نہ کی تو آٹے کی قلت بھی پیدا ہو سکتی ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک پر ہوگی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے 25 کلو کے آٹے کے تھیلے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ آٹے کی طلب اور رسد کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer