وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

3 Sep, 2019 | 04:35 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹربڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کر کے لاہور آ رہے تھے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب ان کے ہیلی کاپٹرسے پرندہ ٹکرا گیا، کپتان نے انتہائی مہارت سے ہیلی کاپٹر کو  اولڈ ائیر پورٹ  پر اتار لیاجس سے ہیلی کاپٹر بڑے حادثے سے بچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پرندہ ٹکرانے سے ہیلی کاپٹر  کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے،  وزیر اعلی پنجاب کو بحفاظت ان کی رہائش گا پہنچادیا گیا۔

مزیدخبریں