ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے تشدد سے نوجوان جاں بحق، آئی جی پنجاب کا نوٹس

پولیس کے تشدد سے نوجوان جاں بحق، آئی جی پنجاب کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چودھری) لاہور میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، شمالی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس کےبہیمانہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی چھائونی انویسٹی گیشن پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان عامر  سروسز  ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا، لواحقین نے سروسز ہسپتال کے باہر روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 لواحقین  کا کہنا تھا کہ مقتول عامر مالی کا کام کرتا تھا، جسے شمالی چھاؤنی پولیس نے چار روز قبل حراست میں لیا اور ٹارچر سیل میں تشدد کرتے رہے اور عامر کی حالت غیر ہونے پر اسے پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے پولیس تشدد کی رپورٹ طلب کرلی، ہلاک ہونے والے نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ایس ایچ او خرم گل کو حراست میں لے لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer