( زین مدنی ) معروف اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، صوفیہ مرزا نے مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کر لیا۔
معروف ماڈل اداکارہ صوفیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر منی لانڈرنگ اور نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کی جھوٹی خبریں چلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چند ویب سائٹس اور ویب ٹی وی چینلز ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلا کر ان کی کردار کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام ہے اور ان کو نیب کی جانب سے بھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے شوہر عمر فاروق سے کیس چل رہا ہے وہ دبئی میں بیٹھ کر اپنے نیٹ ورک کے ذریعے میری کردار کشی کررہا ہے اور جو بھی میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائے گا میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔