نایاب:پی ایچ اے میں پارکوں کو تقریبات کے لئے بک کرانے کی فیس وصولی میں جعلی اکاونٹ سے لین دین کا سکینڈل سامنے آگیا،پی ایچ اے کے تین جعلی اکاونٹس منظرعام پرآگئے۔
تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں 2007ءسے جعلی اکاونٹس میں پیسے وصول کیے جارہے ہیں،پی ایچ اے ذرائع کے مطابق شہزاد اقبال نامی شخص نے حبیب بنک میں اکاونٹ کھلوائے،جس کی دستاویزات بھی حاصل کرلی گئیں،پی ایچ اے نے ابتدائی انکوائری مکمل کی اورڈی جی پی ایچ اے کومعاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے پارک بکنگ برانچ کے ملازمین کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے،شہریوں کو پارک بکنگ فیس کی مدمیں جعلی اکاونٹس کے چالان دئیے جاتے رہے،پی ایچ اے حکام نے جعلی اکاونٹس کی تحقیقات کرائیں جس پر ابتدائی طور پر تینوں اکاونٹ پرائیویٹ نکلے،اکاونٹ دو 2007ءسے اب تک لاکھوں روپے کے فراڈ میں استعمال ہوئے۔
پارکوں کی بکنگ فیس کی مدمیں پی ایچ اے کے تین جعلی اکاونٹس کا انکشاف
3 Sep, 2018 | 02:15 PM