پٹرول پمپس کی نیلامی،سپریم کورٹ نےایل ڈی اے کو ڈیڈلائن دےدی

3 Sep, 2018 | 01:17 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

سٹی 42:ایک ماہ کے اندربائیس پٹرول پمپس کی نیلامی کاتحریری حکم جاری، سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے کوحکم دیاہے کہ زیادہ بولی لگانے والوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے22پٹرول پمپ کی نیلامی کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامے میں لکھاگیاہے کہ ایل ڈی اے1ماہ میں پٹرول پمپ کی نیلامی کاعمل مکمل کرے،اس کیلئے ایل ڈی اے پٹرول پمپ کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہاردے جب کہ زیادہ بولی لگانےوالوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کابھی حکم دیاگیاہے۔
حکم نامہ کےمطابق لیزپردیئے جانیوالے پٹرول پمپ کامعاہدہ3سال کاہوگا،معاہدے کی مدت 3سال سے بڑھانے کیلئے شرائط پرعمل کرناہوگا،3سال کیلئے مقررکرا ئے کو25فیصد بڑھایاجائے۔

مزیدخبریں