ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج یہودی سالِ نو "روش ہشعناہ " کی تقریبات کا آخری روز ہے

rosh hosany, table apple and hone, city42 y
کیپشن: روش ہوشعنا کی چھٹیوں کے دوران یہودی گھروں میں سادہ ٹیبل سجا کر اس پر سیب، انار اور شہد ایک جگہ رکھتے ہیں، اسے نئے سال کو خﷺش آمدید کہنے کے لئے مل کر کھاتے ہیں۔ فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دنیا بھر میں یہودیوں کے نئے سال کی رسموں کا آخری دن آج شروع ہو چکا ہے۔ یہودیوں کا نیا سال  روش ہوشعناہ جسے وہ آفرینش کی ابتدا کے دن سے منسوب کرتے ہیں بدھ کی شام سورج ڈھنے کے بعد شروع ہوا تھا اور آج جمعہ کی شام سورج  غروب ہونے پر ختم ہو گا۔یہ  تہوارعبرانی مہینے "تشری" کے پہلے دن سے شروع ہوتا ہے جو اس سال 2 اکتوبر سے شروع ہوا اور آج جمعہ 4 اکتوبر کو غروب آفتاب تک جاری رہے گا۔

امریکہ، یورپ، اسرائیل، ایشیا اور افریقہ میں پھیلے ہوئے یہودی روش ہوشعناہ کی رسمیں تقریباً ملتے جلتے طریقوں سے ادا کرتے ہیں۔ 

روش ہوشعناہ منانے کے عمومی طریقوں میں   مینڈھے کے مقدس تصور کئے جانے والے سینگ (سنکھ)  کی آواز کو سننے کے لئے سینی گوگ میں ہونے والے دعائیہ اجتماع میں شرکت اور اس کے ساتھ فیملی اور دوستوں کے ساتھ مل کر  "سیب اور شہد کھانا " شامل ہے۔ سیب خود اپنے پھلدار ہونے کی امیدوں کی نمائندگی کرتا ہے اور شہد ایک میٹھے سال کی خواہش کی علامت ہے. بعض کلچرز میں انار کو بھی  روش ہوشعنا کے رسمی کھانے میں شامل کیا جاتا ہے۔


روش ہشعناہ میں اکثر تشلیچ نامی ایک رسم شامل ہوتی ہے، جس میں یہودی کمیونٹی کے لوگ  پچھلے سال کے گناہوں کو علامتی طور پر ختم کرنے کے لیے بہتے ہوئے پانی پر روٹی پھینکتے ہیں۔

روش ہشعناہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی تخلیق کی تاریخ کے متعلق تہوار ہے۔ اس  تہوار کے ختم ہوتے ہی ایک دوسرے یہودی تہوار "یومِ کپور" سے پہلے آنے والے  "خوف کے دن" یا "توبہ کے دس دن" بشروع ہوت جاتے ہیں، 10 دن کی یہ مدت  عبادت اور توبہ کرنے میں گزارنا بہتر تصور کرتے ہین اور ان دس دن کے خاتمہ پر   یوم کپور کا تہوار مناتے ہیں۔

یوم کپور یہودی کیلنڈر کا سب سے مقدس دن ہے۔  یوم کپور منانے والے یہودی بالغ عام طور پر تقریباً 25 گھنٹے روزہ رکھیں گے (اس دن سے پہلے  والی رات کے غروب آفتاب سے شروع ہو کر)۔

 یہودی کیلنڈر بنیادی طور پر چاند پر مبنی ہے۔ روش ہشعناہ اور یوم کپور ہمیشہ یہودی کیلنڈر پر ایک ہی دن منایا جاتا ہے۔

روش ہشعناہ کے دوران یہودی ایک دوسرے کو "شان تووہ" کہہ کر  نئے سال کا سلام کرتے ہیں۔