وقاص احمد: اقبال ٹاؤن میں ایک خاتون شہری بجلی چوری کرتےپکڑی گئی۔ لیسکو نے مقدمہ درج کروا دیا
لیسکو نےخاتون بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کروا دی۔الیسکو نے ماریہ کوثر نامی خاتون کواقبال ٹاؤن کےعلاقےمیں بجلی چوری کرتےپکڑلیا۔اقبال ٹائون تھانے میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ بجلی چوری، کار سرکار میں مداخلت کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ایڈیشنل ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژن اقبال ٹاؤن اویس میمن کی مدعیت میں ایف آئی آردرج ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون گرفتار نہیں ہو سکی۔کارروائی کی جارہی ہے۔