پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباداورراولپنڈی پولیس کا لاہور پولیس سےرابطہ ،گرفتاریاں شروع

3 Oct, 2024 | 10:33 PM

 عرفان ملک:پی ٹی آئی کی لاہورمیں احتجاج کی کال  کے بعد اسلام آباداورراولپنڈی پولیس نے لاہور پولیس سےمطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلئےرابطہ کر لیا ۔گرفتاریاں شروع ہوگئیں 67ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کاکہنا ہے پی ٹی آئی کےٹریک ریکارڈ کے مطابق انکا کوئی احتجاج پرامن نہیں رہا ۔کسی کو شہر کا امن تباہ کرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی لاہورمیں احتجاج کی کال پرپولیس مختلف مقدمات میں ملوث افرادکی گرفتاریوں کیلئےایکشن میں آگئی۔ اسلام آباداورراولپنڈی پولیس نے لاہور پولیس سےمطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلئےرابطہ کیا ۔جس پر لاہور پولیس نے توڑ پھوڑ اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابتک نو مئی اور دیگر مقدمات میں مطلوب 67ملزمان کوگرفتارکر لیاہے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کہتے ہیں تحریک انصاف کے ریکارڈمیں کوئی بھی احتجاج پرامن نہیں  ہے ۔مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی جاری ہے۔ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ہو چکا ہے ۔کسی کوتوڑ پھوڑ اور امن کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزیدخبریں