مکہ کالونی اکیڈمی روڈ پر واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب، نلکے غائب

3 Oct, 2024 | 10:17 PM

 فاطمہ خان : مکہ کالونی اکیڈمی روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہوگیا ۔فلٹریشن  پلانٹ  کی مشینری زنگ آلود ،نلکے تک غائب ہوگئے۔مکین صاف پانی سے محروم ہوگئے۔

مکہ کالونی اکیڈمی روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند ہونے سے علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے،مشینری زنگ آلود ،نلکے تک غائب ہوگئے۔ فلٹریشن پلانٹ کی خرابی  کے باعث علاقے میں پینے کی صاف پانی کی قلت ہوگئی۔مکینوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن  پلانٹ گندگی کے ڈھیر لگنے سے بیماریوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ،روز مرہ کے استعمال کیلئے صاف پانی کی ضرورت خرید کر پوری کرتے ہیں ،مکینوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ جلد از جلد فلٹریشن پلانٹ کو فعال کروائے ۔

مزیدخبریں