ایک جملے سے تیل کی مارکیٹ میں کہرام برپا کر ڈالا، وہ جملہ سامنے آ گیا

3 Oct, 2024 | 09:28 PM

سٹی42: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا کہہ دیا جس سے تیل کی مارکیٹ میں کہرام مچ گیا۔ صدر بائیڈن کا  اصل جملہ سامنے آ گیا۔ 

امریکہ کے  صدر جو بائیڈن نے آج جمعرات کے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ  انکشاف کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر تہران کے میزائلوں سے حملےکے جواب میں ایرانی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں پر بات کر رہے تھے۔ صدر جو بائیڈن کے اس اعتراف  نے آج تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹوں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ معمول کے انٹریکشن کے دوران صدر جو بائیڈن نے ایک نامہ نگار کے سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ وہ اسرائیل کے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کے منصوبے کے متعلق اسرائیلی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کا محتاظ زبان استعمال کرتے ہوئے یہ کہنا کہ "ہم اس پر بحث کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ تھوڑا سا ہوگا… بہرحال (anyway)،"۔۔۔ خام تیل کی مارکیٹ کے لئے تباہ کن ثابت ہوا۔ یہ اطلاعات میڈیا میں رپورٹ ہوتے ہی نیویارک میں خام تیل می قیمتیں کچھ ہی دیر میں 5 فیصد بڑھ گئیں۔ صدر جو بائیڈن سے نامہ نگار نے یہ پوچھا تھا کہ کیا وہ اسرائیل کی ایران کی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔اس کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا ،  "ہم اس پر بحث کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ تھوڑا سا ہوگا…any way"  

مزیدخبریں