زاہد چوہدری: جنرل ہسپتال میں نرسنگ افسران کی کمی ہوگئی۔محکمہ صحت کی غفلت سے نرسنگ ایڈمنسٹریشن کی تینوں اسامیاں خالی ہوگئی ۔
گریڈ 18 کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی کے عہدے ڈیڑھ سال سے خالی ہیں ۔گریڈ 19 کی ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بھی 6 ماہ کی رخصت پر چلی گئیں۔ جنرل ہسپتال اورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے انتظامی امور متاثر ہونے لگے،دونوں ہسپتالوں میں نرسنگ آفیسرز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت کی غفلت سے جنرل ہسپتال میں نرسنگ ایڈمنسٹریشن کی تینوں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
۔ جنرل ہسپتال میں گریڈ 18 کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے ڈیڑھ سال سے خالی ہیں ۔ جنرل ہسپتال میں گریڈ 19 کی ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بھی 6 ماہ کی رخصت پر چلی گئی ہیں جس کے بعد یہ عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں بھی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے