ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  صدر بائیڈن کے بیان کے بعد خام تیل کی قیمت میں خوفناک اضافہ

Crud Oil Price plunge, Chinees Oil Imports, Brunt Oil futures, City42, OPEC Expectations, President Joe Biden\'s statement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایران کی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملہ کےمتعل امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے  اسرائیلی قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے کے بیان نے خام تیل کی مارکیٹ کو اتھل پتھل کر دیا ہے۔ ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق  امریکی صدر کے بیان کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ایران کے اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں کے حملے کے بعد سے،  برینٹ کروڈ کے لیے خام تیل کی قیمتیں آج کے اضافہ کے بعد مجموعی طور پر  10% س اضافہ کے ساتھ  77 ڈالر فی بیرل (£59) تک بڑھ گئی ہیں۔

 بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران ممکنہ طور پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب کر سکتا ہے، خاص طور پر  تیل کی معیشت پر اس کے اثرات زیادہ ہو رہے ہیں۔

منگل کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر میزائل  فائر کئے جانے کے جواب میں، واشنگٹن میں صدر بائیڈن ک نے کہا کہ وہ اسرائیل سے ایران کے تیل کی صنعت پر حملہ کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔ صدر بائیڈن کے یہ  کہنے کے بعد آج  جمعرات کے روز خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایران دنیا کا ساتواں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، جو اپنی پیداوار کا نصف  حصہ بیرون ملک برآمد کرتا ہے - ایران کا خام تیل  خاص طور پر چین کو جاتا ہے۔ 

اب بھی خام تیل کی قیمتیں  اس سال کے شروع میں نظر آنے والی سطح سے نیچے ہیں، کیونکہ چین کی طرف سے کمزور مانگ اور سعودی عرب کی طرف سے کافی رسد قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 

لیکن بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد میں اضافہ، اور مزید بڑھنے کا خطرہ، اب تیل کی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ خاص طور پر تشویش کی بات یہ ہے کہ کسی بھی طرح کی کشیدگی آبنائے ہرمز کو  بند کروا سکتی ہے  جہاں سے آئل ٹینکر زکی آمدورفت کا ایک تہائی اور LNG منجمد گیس کا پانچواں حصہ گزرنا پڑتا ہے۔