اسلام آباد ڈی چوک احتجاج، گرفتاری سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی 

3 Oct, 2024 | 09:10 PM

 عثمان خادم : پاکستان تحریک انصاف  نے5 اکتوبر مینار پاکستان احتجاج کی ذمہ داری  لاہور قیادت کو سونپ دی گئی ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور قیادت اسلام آباد ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری سے بچنے کے لئے شرکت نہیں کرے گی۔
لاہور احتجاج میں مرکزی قیادت کی شرکت کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔علی امین گنڈاپور لاہور احتجاج میں شریک ہوں گے یا نہیں، اس کا بھی فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی قیادت نے لاہور تنظیم کو ہدایات کی ہیں کہ مینار پاکستان احتجاج میں پنجاب کے اراکین اسمبلی، ٹک ہولڈر اور کارکنان شرکت کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف لاہور تنظیم اور کارکنان 5 اکتوبر کو لاہور احتجاج کی تیاری کریں۔پی ٹی آئی لاہور تنظیم 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کی بھرپور تیاری کرے۔جب کے لاہور تنظیم نے بھی احتجاج کی تیاری تیز کر دی، نمائندگان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ٹاؤن صدور، ٹکٹ ہولڈرز، اور تمام اسٹیک ہولڈرز مقامی مارکیٹوں کا دورہ کریں گے۔عوام سے رابطہ کریں گے اور 5 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی ترغیب دیں گے۔گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کی سرگرمی کی جائے گی۔

مزیدخبریں