ویب ڈیسک : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد میں کل پی ٹی آئی احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
جنرل سیکرٹری آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن وحید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کی کال کے بعد راستوں کی بندش کے باعث آج طلبا کو انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے کل تمام سکولزبند رہیں گے ۔
واضح رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آٰباد نے بھی راستوں کی بندش کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے ۔