کومل اسلم : ادارہ ماحولیات پنجاب کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے -ادارہ ماحولیات پنجاب نےگزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 60 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا-
ماحولیات پنجاب کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے 48 گھنٹوں کے دوران 1013 یونٹس اور بھٹوں کی انسپکشن 60 مسمار جبکہ 28 کو سیل جبکہ 43 ایف آئی آر کے ساتھ 933 نوٹسز جاری کردیے گئے -لیہ میں 27 اینٹوں کے بھٹوں، سرگودھا میں 6 پائرولیسس پلانٹس، میانوالی میں 9 اینٹوں کے بھٹوں، خوشاب میں 3، منڈی بہاؤالدین 6 اور بہاولپور میں 2 بھٹوں کو مسمار کیا گیا- ادارہ ماحولیات نے کہا واضح احکامات ہیں کہ اب کسی قسم کی رعایت کی گنجائش باقی نہیں اور جو ماحول دشمن عناصر ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی-