ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کی دی جانے والی احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سے منسوب 63 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاریاں بھارہ کہو اور گردو نواح سے کی گئی ، گرفتار افراد سے آہنی ڈنڈے،پتھر اور کنچے برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار افغانیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو کریک ڈاون تیز کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات اسلام آباد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون کرے گی۔