سانحہ 9 مئی ، ضمانت درخواست  مسترد ، رکن پنجاب اسمبلی احاطہ عدالت سے فرار

3 Oct, 2024 | 08:21 PM

سٹی 42: نو مئی کے 6 مقدمات  میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں و کارکنان کےخلاف ٹرائل کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی 
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی کے چھ مقدمات میں ٹرائل کی سماعت کی ۔ شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے حاضری کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو بیماری اور ہسپتال میں داخل ہونے کےباعث پیش نہیں کیا گیا۔جیل حکام نے ان کا میڈکل اور جیل ریمانڈ پیپر پیش کیا ۔وکلاء نے صنم جاوید کی بیماری کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کر لی۔

 لاہور ہائیکورٹ نے حافظ فرحت عباس کی درخواست مسترد کردی۔ رکن پنجاب اسمبلی احاطہ عدالت سے فرار

 سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ نے حافظ فرحت عباس کی درخواست مسترد کردی۔ رکن پنجاب اسمبلی احاطہ عدالت سے فرارہوگئے۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ایم پی اے حافظ فرحت عباس اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو ئے۔ سرکاری وکیل نے ضمانت درخواست کی مخالفت کی اور اسکی منسوخی کیلئے دلائل دیئے۔ رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے خلاف 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں پرانے مقدمے میں تتیمہ کی بنیاد پر گرفتار کیا جاسکتا ہے، اس لیے ان کی درخواست ضمانت منظور کی جا ئے


جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت خارج کردی
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ تحریک انصاف کے سینیٹر کے وکیل نے درخواست ضمانت کے حق میں دلائل دیئے ۔ سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ 2 رکنی بینچ نے دونوں اطراف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سینیٹر اعجاز چودھری کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ اعجاز چودھری کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پولیس نے 18 ماہ بعد آج بھی کوئی ثبوت نہیں پیش کیا۔وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ تتیمہ بیان کے تحت مقدمات میں نامزد کیا گیا اور درخواست گزار براہ راست کسی واقعے میں ملوث نہیں۔وکیل نے بتایا کہ ایک ہی واقعے کی کئی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔۔ وکیل نے استدعا کی کہ اُن کے مؤ کل سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرنے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے

مزیدخبریں