ارباز خان : پارلیمانی سیکرٹری فوڈ پنجاب ملک وحیدکا فوڈٹیم کےہمراہ جوہر ٹاؤن میں ایک ویئرہائوس پر چھاپہ ماراگیا ۔ایک ہزار لٹرگھی اوردیگرناقص اشیاپائی گئیں۔مالک کو 5 لاکھ روپیہ جرمانہ، 3 افرادکو موقع سے گرفتار کرلیاگیا۔
ملک وحیدنے جوہر ٹاؤن میں فوڈ ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ایڈیشنل ڈی جی فوڈ آصف ڈوگر اور ویجیلینس ٹیم ہمراہ تھی۔ویئرہائوس سے ایک ہزار لٹرناقص گھی، کوکنگ آئل،زائدالمیعاد کیچپ، کباب، گوشت قبضےمیں لے لیےگئے۔مالک کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کرکے ایف آئی آربھی درج کروادی گئی۔ جبکہ موقع سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری فوڈ پنجاب ملک وحید نے شہریوں کو بہترین غذا فراہم کرنے کے عزم کااظہارکیاہے۔ انہوں نےکہاہےکہ کوشش ہے کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کا ناقص کوالٹی کا کھانا فراہم نہ ہو۔ صاف ستھری متوازن غذا فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔