ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرہ آفاق کرکٹ ٹورمنٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

Hongkong World Sixes Cricket Tournament, city42 , Pakistani Squad, Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہانگ کانگ میں ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ سات سال کے وقفے کے بعد دوبارہ ہونے جا رہا ہے اور پاکستان سے اس سنسنی خیز ٹورنامنٹ  میں شرکت کیلئےٹیم کا اعلان کر دیا  گیا ہے۔ 
ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے 7 رُکنی اسکواڈ کا ا علان کر دیا گیا۔ 

ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ یکم سے تین نومبر تک کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں حصہ لینے والے پاکستان کے 7 رُکنی اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر فہیم اشرف کریں گے۔

ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

1993 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کو پاکستان ٹیم نے4  بار جیتا ہے جبکہ 5  بار رنرز اپ رہی ہے۔ پاکستان 2017 میں ہونے والے اس ایونٹ کے آخری ایڈیشن میں رنرز اپ رہی تھی۔

7 سال بعد ہونےوالے اس ایونٹ کیلئے 7 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں کپتان فہیم اشرف کے علاوہ عامر یامین، آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت، وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق اور شہاب خان شامل ہیں۔

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپربیٹر سلیم یوسف ٹیم کے منیجر ہوں گے۔