وقاص احمد : لاہور کے علاقے میں موجود ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو1122 کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر میں پیش آیا، سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمی تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد فرہام کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں زخمی افراد کی شناخت افضل عمر 40 سال ہاشم عمر 30 سال اور سمینہ عمر 35 سال ہوئی ہے۔