ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزنہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو45، موہنجو دڑو43،سبی، بہاولنگر، شہید بینظیر آباد اور پڈعیدن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم شام یا رات میں چترال، دیر، کوہستان اورسوات میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے ۔