امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنزکاوفدکےہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ

3 Oct, 2024 | 06:54 PM

 وسیم احمد:امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنزنے وفدکےہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ امریکی سفارتکاروں نے خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔
امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز وفدکےہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچیں۔وفدمیں ڈپٹی چیف آف مشن امریکی قونصلیٹ لاہورنیٹالی بیکر، سندیپ پال شامل تھے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے سربراہ ندیم خان نے خوش آمدید کہا۔ ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک بھی موجود تھیں۔امریکی سفارتکاروں نے اکیڈمی میں انڈر19 خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔وفدنے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واقع میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو سووینئر دیے گئے

مزیدخبریں