ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے ائیربیس پر ایرانی میزائل حملے کے نقصانات کی تصاویر سامنے آ گئیں

Iran's Missal Attack impact, AP images, Israeli Airbase, city42 , Nevatim Airbase
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ایران کے  میزائلوں کے حملے سے اسرائیل میں ہونے والے نقصانات کے سیٹلائٹ امیج سامنے آ گئے۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسی اے پی کچھ سیٹلائٹ امیج سامنے لے آئی ہے جن سے اسرائیل کی ایک ائیر بیس پر  ایران کے حملے کے بعد پہنچنے والے نقصان کی نشان دہی ہوتی ہے۔ 
ایسوسی ایٹڈ پریس کے ذریعہ شائع کردہ پلانیٹ لیبز کی تصاویر میں  اسرائیل کے نیواتین ائیر بیس پر کم از کم  دو  ہینگرز پر ہونے والے  نقصان کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ایک نقصان ہینگر پر ہوا جبکہ  اور دوسرا نقصان  نیواتیم بیس پر رن ​​وے کے قریب دکھایا گیا ہے۔

 یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ نقصان ایران کے بیلسٹک میزائلوں سے ہوا یا اسرائیلی مداخلت کے بعد شارپنل کے گرنے کے اثرات ہیں۔ 

پلینٹ لیبز کی طرف سے لی گئی تصاویر کے مطابق، ایک میزائل نے ہوائی جہاز کے ہینگر کو نشانہ بنایا اور دوسرا رن وے کے قریب پچھلی سڑک پر ایک گڑھا بنا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بعض  ویڈیوز میں بھی آئی اے ایف کے اڈوں میں یا ان کے آس پاس کئی نقصانات کے نشان دکھائے گئے ہیں – جو یا تو میزائلوں کی وجہ سے ہوئے ہیں یا مداخلت سے آنے والے شارپنل کی وجہ سے ۔ 

ہآریتز  نے لکھا ہے کہ اپریل میں بھی ایران کے میزائلوں کے حملے سے نیواتین ائیر بیس پر نقصان ہوا تھا۔ 

بدھ کے روز، IDF نے کہا تھا کہ ایران کے میزائل کسی بھی مرحلے پر، فضائیہ کی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنے۔" اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر اور پرائیویٹ املاک کو پہنچنے والا نقصان "ہلکا" تھا اور اس کی بنیادی وجہ میزائلوں کے فضا میں انٹرسیپٹ ہونے کے بعد زمین پر گرنے والے ٹکڑے تھے۔

IDF نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف انٹرسیپشن کی شرح کیا ہے، کیونکہ  ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی معلومات ایران اور حزب اللہ کو سیکھنے اور  اپنی بہتری کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔تاہم یہ بتایا گیا کہ اسرائیل کے فضائی دفاع  کی کامیاب مداخلت کی شرح بلند تھی۔"

ایران کا کوئی میزائل ہائیپر سونک نہیں تھا

فضائیہ اور انٹیلی جنس حکام نے کہا کہ ایران نے اپنے کچھ جدید ترین میزائل لانچ کیے، لیکن تہران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس نے ہائپرسونک میزائل لانچ کیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ایران کے اسلحہ خانے میں بھی ایسا کوئی ہتھیار شامل ہے۔

ایران نے بیروت میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد، ایک وسیع پیمانے پر حملے میں اسرائیل پر منگل کی رات تقریباً 181 بیلسٹک میزائل فائر کئے جس کا دعویٰ ہے کہ یہ "صیہونی حکومت کی جارحیت" کا جواب ہے۔

جیریکو کے قریب غزہ کا ایک شخص انٹرسیپٹر شریپنل سے ہلاک ہوا اور تل ابیب کے دو رہائشی اس حملے میں ہلکے زخمی ہوئے۔ وسطی اور جنوبی اسرائیل میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔