رومیل الیاس:ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں نیشنل ریسکیو چیلنج 2024 کا انعقاد جاری ہے ۔۔ ملک بھر سے ریسکیو ٹیمیں شریک ہیں ۔ چار اکتوبر تک جاری رہنے والے چیلنج کی فاتح ٹیم انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تیرہویں نیشنل ریسکیو چیلنج کا دو اکتوبر سے آغاز ہوا جو 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ایمرجنسی سروسز اکیڈمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کی استعداد کار بڑھانے اور رابطے کو بہتر بنانے کیلئے ہر سال چیلنجز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
نیشنل ریسکیو چیلنج میں ملک بھر سے ریسکیو ٹیمیں شریک ہیں۔ صوبائی ٹیموں کیساتھ سی ڈی اے اسلام آباد،الخدمت فاؤنڈیشن،آزاد کشمیر کی ریسکیو ٹیمیں بھی چیلنج میں حصہ لے رہی ہیں ۔ مرد و خواتین ریسکیو اہلکاروں نے چیلنج کے انعقاد کو سراہا۔
نیشنل ریسکیو چیلنج جیتنے والی ٹیم انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی ۔