عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد صدیقی کو عہدے سے ہٹا کر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو جہلم کیپمس کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا۔
ڈاکٹر محمد علی کو ایک ہفتہ پہلے ہی پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے احکامات کی روشنی میں رجسٹرار یونیورسٹی احمد اسلام نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔