موٹر وے  ایم ون، ایم فور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

3 Oct, 2024 | 06:13 PM

ویب ڈیسک : موٹر وے  ایم ون اور ایم فور کو  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ 

 موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم فور عارضی طور پر بند کر دی گئی ۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر وے کو بند کیا گیا ۔ 

دوسری جانب موٹر وے ایم فور کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

موٹروے ایم ون کو بھی مختلف مقامات سے مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔ موٹروے چھچھ انٹرچینج، ہروپل،برہان انٹرچینج، کٹی پہاڑی اور غازی انٹرچینج سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔ 

کے پی کے سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو پنجاب دا خلے سے روکنے کے لیے کنٹیرز لگا دیےگیے۔ 

مزیدخبریں