روزینہ علی : پاکستان پیپلز پارٹی نے یوم غزہ پروگراموں میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا ۔
چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ اور بلوچستان کے وزرا اعلٰی کو تعاون کے پیغام جاری کردیے ۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ صوبائی تنظیمیں جماعت اسلامی کے یوم غزہ پروگراموں میں پھرپور شرکت کریں ۔ صوبائی عہدیداران ملک بھر میں جماعت اسلامی تنظیموں سے رابطے کریں ۔
قبل ازیں جماعت اسلامی کے وفد کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کو غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ جس پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ نظریاتی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے ہم فلسطین کے مسئلہ پر ایک ساتھ کھڑے ہیں، پورے پاکستان کو اس مسئلہ پر ایک ساتھ کھڑے ہونا ہوگا۔