عابد چوہدری:ہیلمٹ یا چالان فیصلہ آپ کا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے شہریوں کے محفوظ سفر کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، چالان کرنا ہرگز مقصود نہیں، قیمتی جانوں کے تحفظ اور محفوظ سفر کےلئے ہیلمٹ پر زیرو ٹالرینس رہے گی،
نو ماہ بغیر ہیلمٹ 3 لاکھ 85 ہزار چالان کئے گئے، ہماری کوشش اور خواہش ہوگی ،آئندہ ماہ کوئی بھی بغیر ہیلمٹ چالان نہ کرنا پڑے ،گلبرگ میں 91 فیصد، مال روڈ پر 88 فیصد، جیل روڈ پر 73 فیصد ہیلمٹ کی پابندی ہوئی۔کینال روڈ پر 77 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ کی پاسداری کرنا خوش آئند ہے،شہر لاہور میں مجموعی طور پر 80 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ پہن لیا،
ہیلمٹ انفورسمنٹ کےلئے سیکرٹری ایجوکیشن، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو خطوط ارسال کیے جائیں گے ۔
بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ روکنے کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکے لگائے گئے ۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کی آب و ہوا کو پرفضاء بنانے کےلئے سخت اقدامات لئے جائیں گے، دھواں چھوڑنے پر 21 ہزار گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی، سب سے زیادہ چالان 14 لاکھ 65 ہزار لین لائن وائیلشن پر ہوئے،بغیر لائسنس 04 لاکھ 61 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں،