عابد چوہدری :ٹریفک چالانوں سے شہری تنگ آگئے،سی ٹی او عمارہ اطہر کی میڈیا بریفنگ کے دوران شہری احتجاج کرتا رہا
شہری 2ہزار روپےچالان پر خود کو پیٹتا رہا،سکیورٹی اہلکاروں نے شہری کو سی ٹی او سے بات بھی نہ کرنے دی،۔2ہزار کاچالان غریبوں پر ظلم ہے،کم کیا جائے،شہری نےسی ٹی او سے مطالبہ کردیا۔
سی ٹی او بزرگ شہری کے پاس پہنچ گئیں۔سی ٹی او نے بزرگ شہری کی بات سنی،پانی پلایا، ہیلمٹ بھی دیا۔ سی ٹی او نے بتایا کہ دو ہزار کے چالان حکومت کی منظوری سے کئے جا رہے ہیں،