لڑکی کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقائق سامنے آگئے 

3 Oct, 2024 | 05:43 PM

 عابد چوہدری: گلبرگ میں لڑکی کو گاڑی تلے کچلنے  کے واقعہ میں سچ سامنے آگیا ،22 سالہ اقصٰی کو گاڑی نے ٹارگٹ کر کے ہٹ کیا۔۔سی سی ٹی وی میں حقائق سامنے آگئے۔ 
گلبرگ میں لڑکی کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔ 22 سالہ اقصٰی کو سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی نے ٹارگٹ کر کے ہٹ کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں اصل حقائق سامنے آگئے جبکہ پولیس اور لواحقین نے پہلے اقصیٰ کی موت کو حادثہ تصور کیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقصیٰ کو جس گاڑی نے ہٹ کیا وہ پہلے سے اسکے انتظار میں کھڑی تھی اوراقصٰی جیسے سٹرک کراس کرنے لگتی ہےتو گاڑی زگ زیگ کرتے اسے ہٹ کرتی ہے ۔پولیس نے گاڑی شناخت کے بعد مالک کو بھی تلاش کر لیا ۔ اقصٰی انشورنس کمپنی میں دو سال سے نوکری کررہی تھی ۔

مزیدخبریں