انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

3 Oct, 2024 | 05:33 PM

اشرف خان : انٹربینک میں مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا  ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.64  روپے سے بڑھ کر 277.74 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کمی سے 279.86 روپے کا ہوگیا ۔  اوپن مارکیٹ میں یورو 63 پیسے سستا ہوکر 307.72 روپے، برطانوی پاؤنڈ 3.09 روپے سستا ہوکر 367.16 روپے تک گرگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 9 پیسے بڑھ کر 76.17 روپے، سعودی ریال 8 پیسے بڑھ کر 74.36  روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں