اشرف خان : انٹربینک میں مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.74 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کمی سے 279.86 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 63 پیسے سستا ہوکر 307.72 روپے، برطانوی پاؤنڈ 3.09 روپے سستا ہوکر 367.16 روپے تک گرگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 9 پیسے بڑھ کر 76.17 روپے، سعودی ریال 8 پیسے بڑھ کر 74.36 روپے کا ہوگیا ۔