ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی  اداروں  کے گرد منشیات فروخت کرنے والا پکڑا گیا 

تعلیمی  اداروں  کے گرد منشیات فروخت کرنے والا پکڑا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد :ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ۔ شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا
ایس پی بلال احمد کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر شیخ مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرتا تھا، ملزم طاہر شیخ کو خفیہ اطلاع پر نیوشالیمار روڈ سے منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ملزم طاہر سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو چرس برآمد  ہوئی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ

نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے  ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
،