ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے ورکرز یونین کے زیراہتمام محفل میلاد  مصطفیﷺ کا انعقاد

ایل ڈی اے ورکرز یونین کے زیراہتمام محفل میلاد  مصطفیﷺ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب :ایل ڈی اے ورکرزیونین کے زیراہتمام عظیم الشان محفلِ میلادِمصطفیﷺ کا انعقاد ہوا۔ محفل ایل ڈی اے آفس جوہرٹاون میں ہوئی 
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد ،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق  نے شرکت کی ۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 5خوش قسمت ملازمین کو عمرے کے ٹکٹ دیئے گئے۔قرعہ اندازی میں سکیل 1 سے سکیل 16 تک کے ملازمین کوشامل کیاگیا۔قرعہ اندازی میں ڈیلی ویجزملازمین کوبھی شامل کیاگیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے قرعہ اندازی کی۔محفل میلاد میں نعت خوان نے حضوراکرمﷺ کی شان میں گل ہاۓ عقیدت پیش کئے۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔تلاوت کی سعادت حافظ محمد اسد نے حاصل کی۔تقریب میں ایل ڈی اے ورکرزیونین کے صدرکاشف گجر،جنرل سیکرٹری شاہدباقر نے شرکت کی 
محفل میلادمیں مقررین نےسیرت رسول اکرمﷺ کے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالی۔نعت خوان حمزہ عباسی، بلال مرغوب ودیگرنے سرورکونینﷺ کے حضورہدیہ نعت پیش کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیڈکوارٹرز مجتبی عرفات ،اے ڈی جی ہاوسنگ اویس مشتاق ، ڈائریکٹرایڈمن رابعہ ریاست ودیگرافسران نے محفل میلاد میں ایل ڈی اے کے ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی